ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے آئندہ ماہ سعودی عرب کے دورے کا اعلان کیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر طیب اردوان نے کہا کہ وہ فروری میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے ترکی کا دورہ کیا تھا، اور اس موقع پر صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ آئندہ برس فروری میں متحدہ عرب امارات کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک برسوں کے کشیدہ تعلقات کو پس پشت ڈالنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ خلیجی ممالک کی طرح سعودیہ کے امریکہ کی طرف جھکاؤ کے باعث ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات ناخوشگوار رہے ہیں، جنہیں بہتر بنانے کیلئے بیک ڈور کوششیں کی جارہی تھیں، اور متحدہ عرب امارات کا بھی اس میں اہم کردار ہے۔