وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما احسن اقبال کو چیلنج دے دیا،کہ لائیو شو میں آکر بات کریں۔
لیگی رہنما احسن اقبال نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے 2017، 2018 اور 2019 کی ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے اعداد و شمار لکھے اور کہا کہ اسے کہتے ہیں اقتدار کا جادو، عمران نیازی کے اِنکم ٹیکس میں وزیر اعظم بننے کے بعد 2 سالوں میں1 ہزار گنا اضافہ کیسے ہوا؟۔
ارسطوصاحب کل آ جائیں کسی بھی چینل پر لائیو۔ پہلے تو آپکو وزیراعظم کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائے گا اور اس کے بعد آپ سے آپکے بھگوڑے نواز اور شہباز کا حساب مانگا جائے گا۔اب یا تو حساب لے کر آئے گا یا پھر اپنے ساتھ 100 پیاز۔ کیونکہ اس عمر میں دوسرا آپشن تو برا لگے گا۔ https://t.co/bwjxLllgLz
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 3, 2022
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ اقتدار میں آ کر آمدنی کے کونسے نئے ذرائع شامل ہوئے؟ فارن فنڈنگ کا جواب نہیں، تحائف کا جواب نہیں، اب آمدن کا بھی جواب نہیں آئے گا۔
اس ٹوئٹ کے جواب میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے احسن اقبال کو ارسطو صاحب کہہ کر مخاطب کیا اور چیلنج دیا کہ وہ لائیو شو میں بات کریں تو عمران خان کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائے گا۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ارسطوصاحب کل آ جائیں کسی بھی چینل پر لائیو۔ پہلے تو آپکو وزیراعظم کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائے گا اور اس کے بعد آپ سے آپکے بھگوڑے نواز اور شہباز کا حساب مانگا جائے گا۔