پی پی اورن لیگ کے خفیہ اکاؤنٹس نکل رہے ہیں، اسد عمر

4  جنوری‬‮  2022

اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اسکروٹنی کمیٹیوں سے بھی رپورٹ طلب کی جائے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس کو شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے چلایا جائے، کیس کے ملک کی سیاست پر مثبت اثرات ہوسکتے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کیلئے بھی اسکروٹنی کمیٹیاں بن چکی ہیں، دونوں کی اسکروٹنی کمیٹیوں سے رپورٹ طلب کی جائے، سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ پر بڑے بڑے لیڈرز نے الزامات لگائے، بینظیر بھٹو نے بھی یہی الزامات لگائے تھے، عمران خان شفاف طریقے سے شوکت خانم کیلئے پیسہ اکٹھا کرتے رہے، الیکشن کمیشن کیساتھ تعاون کیا اور آگے بھی کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی اور نون لیگ پر بہت بڑے بڑے الزامات لگے ہیں اور بڑے بڑے لیڈرز نے لگائے ہیں، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو فی الفور مرتب کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فنڈنگ کی رپورٹس قوم اور الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی جائیں گی، انصاف کا پیمانہ ایک ہونا چاہیے، ہم نے ہمیشہ الیکشن کمیشن سے تعاون کیا، تحریک انصاف نے شفاف طریقے سے فنڈز اکٹھے کیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved