پی سی بی نےمیچ وننگ اورایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

4  جنوری‬‮  2022

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایوارڈز 2021 کے میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایئر کیٹگری کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایٸر کیٹگری کے لیےچار کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں فواد عالم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ کا نام شامل ہے۔


فواد عالم کو جنوبی افریقہ کےخلاف سنچری اسکور کرنے کی وجہ سے اس کیٹگری کا حصہ بنایا گیا جبکہ حسن علی جنوبی افریقہ کے خلاف 10وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد ہوئے۔
قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھارت کے خلاف 79 رنز کی بدولت امیدواروں میں شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی کو بھارت کے خلاف تین وکٹیں لینے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئرکیٹگری کیلئے بھی چار امیدوار نامزد کیے ہیں۔
ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے ارشد اقبال، اعظم خان ، محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دہانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved