مریم باجی نے پہلےپاپا اور ن لیگ کو تباہ کیا، اب 2بڑےچینلز کو بدنام کیا، شہباز گل

4  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم کے معاون خصوصیڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہےکہ مریم باجی نے پہلے پاپا اور ن کو تباہ کیا، پھر2بڑے چینلز پر جانبد اری کا الزام لگا کر ان کو بدنام کیا۔

ڈاکٹرشہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ بڑے بڑے صحافیوں کے بارے غلط زبان استعمال کرکے آزادی صحافت کو تگڑا کیا اور لفافے کے بعد اب آزادی صحافت کو ٹوکری میں ڈال دیا۔معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ باجی جدوں وی بولے گی کمال ای بولے گی،شکریہ باجی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سینئیر رہنما پرویزرشید کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔

اس مبینہ آڈیو میں دو نیوز چینل کے سینئرصحافیوں پرالزامات لگا ئے گئے اور سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved