انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 176.51 سے بڑھ کر 176.75 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/4Mj68aVpZ7 pic.twitter.com/JLuJb8XK4l
— SBP (@StateBank_Pak) January 4, 2022
ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت مختلف چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔