فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر ایما واٹسن کو یہود دشمن قرار دے دیا گیا

4  جنوری‬‮  2022

ہیری پوٹر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر اسرائیلی سفیروں اور سیاست دانوں نے انہیں یہود دشمن قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایما واٹسن نے گذشتہ روز انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا تھا، پوسٹ شیئر ہوتے ہی مغربی  اور اسرائیلی میڈیا نے اس کی ہیڈ لائنز بنا کر خبریں شائع کر دیں، اور یوں یہ پوسٹ وائرل ہو گئی۔

ایما واٹسن کی پوسٹ پر انہیں مسلم اور اعتدال پسند کمیونٹی کی جانب سے بہت سراہا گیا، لیکن یہودیوں کو یہ انداز بالکل پسند نہ آیا، اور اسرائیلی سیاستدانوں اور سفیروں نے انہیں یہود دشمن قرار دے دیا۔

فلسطینیوں کی حمایت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکہ میں اسرائیل کے سفیر جلعاد اردن نے کہا کہ ایما واٹس کا اقدام کھلی یہود دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی تحریک کی حمایت کرنا یہود دشمنی ہے، اور ہالی وڈ اداکارہ نے یہی کیا ہے۔

یاد رہے کہ 31 سالہ ایما واٹسن 2014ء کے اقوام متحدہ میں خواتین کی خیر سگالی کی سفیر بھی ہیں۔ ان سے قبل کئی ہالی وڈ اداکار اور دیگر شخصیات بھی فلسطینیوں کی حمایت کر چکی ہیں، گذشتہ برس ماڈل بیلا حدید کو بھی فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر یہود دشمن قرار دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved