بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا گیا

4  جنوری‬‮  2022

نیپرا نے بجلی ایک روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی اکتوبر 2021ء  کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، اور صارفین سے یہ اضافہ جنوری 2022ء کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

حالیہ اضافے سے صارفین پر 1 ارب 91 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، اور لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے الیکٹرک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلے کی صورت میں کیا گیا ہے، اور کراچی کے صارفین دسمبر کے بلوں میں ستمبر کی فی یونٹ پونے 4 روپے ایڈجسٹمنٹ پہلے بھی ادا کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved