انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ری ویو سامنے آ گیا

4  جنوری‬‮  2022

ایل بی ڈبلیو آؤٹ لینے کے چکر میں لیا گیا ری ویو سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ہے، جسے صارفین انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ری ویو قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیموں  کے مابین  پہلے ٹیسٹ کے دوران بنگلادیش کے فاسٹ باؤلر تسکین احمد کی ایک شاندار گیند کیوی بلے باز راس ٹیلر کے بلے پر جا لگی، لیکن بنگلالی ٹائیگرز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دلوانے کیلئے ایمپائر سے زبردست اپیل کی، جسے ایمپائر نے مسترد کرتے ہوئے اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا، لیکن بنگلہ دیش کی ٹیم نے مشاورت سے  واضح طور پر بلے سے لگنے والی بال کا ری ویو لے لیا۔

ری ویو سے صاف ظاہر ہوا کہ بال  براہ راست بلے کے درمیان میں لگی تھی، اور راس ٹیلر کے آؤٹ  ہونے کا کوئی امکان نہیں، اس کے بعد کمنٹیٹر بھی زور زور سے ہنسنے لگے۔ اس ریویو کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر کیا جارہا ہے، اور صارفین  اسے اب تک کا بدترین ریویو قرار دے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved