اسرائیلی فضائیہ کا جنگی ہیلی کاپٹر ساحلی علاقے میں گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

4  جنوری‬‮  2022

اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا ،جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے حیفا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے باعث  2 پائلٹس ہلاک اور عملے کا ایک رکن شدید زخمی ہوگیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہےم جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے  ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ابھی تک  ظاہر نہیں کی گئی۔

اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈنگ آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے حادثے کے بعد تمام تربیتی پروازوں کو معطل کردیا ہے، اور بحریہ کے پینتھر ہیلی کاپٹر کے استعمال سے بھی  تاحکم ثانی روک دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے جاں بحق ہونے والے پائلٹس کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسرائیل کیلئے ایک دکھ بھرا دن ہے، ہم نے اس دھرتی کے 2 بیٹے کھو دئیے، انہوں نے ملک کیلئے جان دی، قوم ان کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved