کورونا وائرس ویرئنٹ امیکرون سےبھارت میں پہلی اموات ہوئی ہے۔
بھارتی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ریاست راجستھان میں اومی کرون کا مریض انتقال کرگیا ہے۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں اومی کرون کیسز کی تعداد 2 ہزار 135 ہوگئی ہے۔بھارت میں تیزی سے پھیلتے کورونا کی وجہ سے نئی پابندیاں نافذ کردیں گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ہفتہ اتوار کرفیو لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ ریاست تلنگانہ اور ممبئی میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ بھارتی ریاست پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے، جبکہ سنیما، مالز اور ریسٹورنٹس پر 50 فیصد افراد کو اجازت دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بیہار میں 3 دن میں 168 ڈاکٹرز میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔ بھارت میں ممبئی سے گوا جانے والے کروز جہاز کے تمام مسافروں کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے، جس میں 2 ہزار سوا مسافروں میں سے 66 میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔یاد رہے نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے، اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔