وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ہم اپنےصحافی بھائیوں سے جواب مانگ رہے ہیں، کسی کی خواہش پر خبر چلے گی تو پوچھا جائے گا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں آزادی اظہار رائے کیلئے جا سکتے ہیں، ٹوکریوں پر بات نہیں کرتے۔ جب الزامات آرہے ہیں تو انہیں مریم نواز کو نوٹس بھیجنا چاہیے۔
ہم اپنے صحافی بھائیوں سے جواب مانگ رہے ہیں۔ کسی چیز کا ڈر ہے تو ہمیں بتا دیں ہم آپ کے ساتھ ہوں گے۔ ہمیں بتا دیں اتنا سناٹا کیوں ہیں کچھ تو بولیں۔ مریم نواز صحافیوں کو ٹوکریوں مں ڈال رہی ہیں۔مریم نواز مسلسل آزادی صحافت پر حملے کررہی ہیں۔ شہباز گل ٹوئٹر پر کچھ کہہ دے تو اگلے دن پرچے نکل آتے ہیں۔مریم صفدر کی آڈیو کو چوبیس گھنٹوں سے زاید ہو چکے ہیں۔ کسی کی خواہش پر خبر چلے گی تو پوچھا جائے گا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ آواز بلند کریں اور ان سے سوال پوچھیں۔مریم نواز نے جو عزت بخشی وہ ڈان لیکس سے بات شروع ہو کر ٹوکریوں میں چلی گئی ہے۔ ملک میں سخت لفظ اور گالم گلوچ کو اکٹھا کردیا جاتا ہے۔ مریم نواز کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں تھا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پرویزرشید کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ، جس میں سینئرصحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پرالزامات لگا ئے گئے اور سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
ہم صحافی بھائیوں سے جواب مانگ رہے ہیں، کسی کی خواہش پر خبر چلے گی تو پوچھا جائے گا،شہباز گل
5
جنوری 2022