شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو چھت پر چڑھ کر اعلان کروں گی۔۔

5  جنوری‬‮  2022

مشہو ر اداکارہ نے  اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاہ رخ خان کے ساتھ  کام کرنے کا موقع ملا تو چھت پر چڑھ کر اعلان کروں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ اگر اُنہیں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو پھر وہ چھت سے اعلان کرکے سب کو بتاؤں گی۔

راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم جس کے مرکزی کردار میں شاہ رخ خان کام کر رہے ہیں۔ تاپسی پنو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ  وہ شاہ رخ خان کی نئی فلم میں اُن کے ساتھ نظر آئیں۔

تاپسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ ابھی تک حتمی نہیں ہے، جیسے ہی اُنہیں کوئی آفیشل بیان ملے گا تو وہ سب کو بتائیں گی۔

اداکارہ کا  مزید کہنا تھا کہ چیزوں کو حتمی شکل دینے دیں اور چیزوں کو آگے بڑھنے دیں ورنہ محض قیاس آرائیاں ہی رہیں گی، جب فلم فائنل ہوجائے گی تو میں چیخ چیخ کر چھت سے اس کا اعلان کروں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved