راولپنڈی میں چینی شہری نے 15 پر کال کی لیکن اسے اردو اور انگلش زبان نہیں آتی تھی۔
15 پر کال لینڈ ہونے کے بعد چینی شہری اپنا مسئلہ نہ بتا پایا، اور پولیس کو بھی چینی زبان سمجھ نہ آئی۔ راولپنڈی پولیس نے موقع کی نزاکت اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کال کی لوکیشن ٹریس کی، اور پولیس اہلکار چینی شہری وانگ کے گھر پہنچ گئے۔ وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ وانگ کی بیوی رستہ بھول کر شہر میں کہیں گم ہو گئی ہے۔
راولپنڈی پولیس ابتدائی معلومات لینے کے بعد محض 4 گھنٹوں میں اس کی کھوئی ہوئی بیوی کو تلاش کر لیا۔ چینی شہری نے راولپنڈی پولیس کے فوری ایکشن کی تعریف کی، اور پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
راولپنڈی پولیس کی اردو اور انگریزی سے نا واقف چینی شہری مسٹر وانگ کی مدد۔چینی باشندے نے ایمرجنسی15 کال ملائی، پولیس کو زبان سمجھ نہ آئی، فوری مدد کے لیے گھر پہنچ گئی!مسٹر وانگ کی راستہ بھول جانے والی بیوی کو 4 گھنٹے میں تلاش کر لیاچینی شہری مسٹر وانگ کا @RwpPolice کا شکریہ! pic.twitter.com/cZ4BAK50K3
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) January 4, 2022