سرحد پر باڑ لگانے کا معاملہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کر لیں گے، طالبان

5  جنوری‬‮  2022

امارت اسلامی افغانستان میں قائم طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ سرحد پر باڑ ہٹانے کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورت حال اور یہ  معاملہ سفارتی طریقے سے حل کرلیں گے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں ڈیورنڈ لائن پر باڑ سے متعلق چند تلخ واقعات ہوئے ہیں جسے دونوں ممالک کی حکومتوں  کو مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ہمسائیوں کی طرح تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اس مسئلے کو بھی سفارت کاری سے حل کرلیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں پاک  افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے لگائی جانے والی باڑ کو طالبان اہلکار اکھاڑ رہے ہیں، اور کہہ رہے ہیں کہ یہ غیر قانونی ہے، اور افغانستان کی سرزمین پر لگائی جا رہی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ردعمل میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ واقعہ قومی نہیں علاقائی نوعیت کا ہے، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، یہ معاملات بھی بات چیت سے حل کر لیں گے۔

یاد رہے کہ آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ  اس باڑ کا مقصد لوگوں کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ انہیں محفوظ بنانا ہے، پاک افغان بارڈرپر باڑلگانے کا کام 94 فیصد مکمل ہوچکا ہے، باڑلگانے میں شہدا کا خون شامل ہے، یہ ضرور مکمل ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved