امیتابھ بچن کس بیماری کا شکار ہیں، لیجنڈ اداکار کا مختصر پیغام، مداح پریشان

5  جنوری‬‮  2022

بالی وڈ کے بادشاہ نے اپنے بلاگ میں اپنی بیماری کے متعلق مختصر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

امیتابھ بچن بلاگ میں اپنی ذاتی زندگی کے واقعات اور تصاویر اکثر شیئر کرتے رہتے ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ بلاگ میں لکھا ہے کہ وہ کچھ گھریلو کورونا وائرس کے حالات سے نمٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اس پر کسی قسم کی وضاحت دئیے بغیر کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے بعد میں رابطہ کریں گے۔

انہوں نے اپنے ایک اور بلاگ میں لکھا کہ لڑنا، لڑنا اور سب کی دعائیں، مزید نہیں، مزید تفصیلات نہیں، بس اتنی ہی کافی ہے۔

بالی وڈ بادشاہ کی ان پوسٹوں نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کہ آیا وہ خود کورونا کا شکار ہوئے ہیں، یا گھر کا کوئی اور فرد کورونا کا  شکار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی عمر 79 برس ہے، اور انہیں گذشتہ برس کورونا کا شکار ہونے کے باعث ہسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved