سیلابی صورتحال، گوادر ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا

5  جنوری‬‮  2022

بلوچستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے سبب نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، گوادر میں نظام زندگی درہم برہم ہونے کے بعد ائیر پورٹ کو ہر قسم کی پرواز کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادر ائیر پورٹ سیلابی پانی کے باعث متاثر ہونے کی وجہ سے 6 جنوری تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے متعلق تمام اداروں اور ائیر لائنز کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق موسم بہتر ہونے کی صورت میں  گوادر ایئرپورٹ جمعرات کی سہ پہر تک کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  گوادر ایئرپورٹ کا ایپرن اور ٹیکسی وے مکمل طور پر زیر آب آگئے ہیں، جبکہ رن وے پر بھی آدھا فٹ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ پر بارشوں سے جمع پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے اور ایئرپورٹ کی بحالی کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved