طالبان نے خواتین کے حمام خانوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

5  جنوری‬‮  2022

طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں خواتین کے حمام خانوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

افغانستان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے صوبائی سربراہ  سردار محمد حیدری نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صوبائی حکام اور علماء کی مشاورت سے کیا گیا ہے، جس کے بعد  خواتین حجاب پہن کر صرف نجی  اور مخصوص حمام خانوں کا استعمال کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ کم سہولتیں ہونے کے باعث افغان عوام کی اچھے غسل خانوں تک رسائی بہت محدود ہے، اس لئے مردوخواتین حمام خانوں کا رخ کرتے ہیں، اس حکم نامے کے بعد خواتین کو ان حمام خانوں میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی، صرف باحجاب خواتین نجی حمام خانوں کا استعمال کر سکتی ہیں۔

محمد حیدری کا کہنا تھا کہ مردوں کے حمام خانوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ طالبان نے گذشتہ روز کپڑوں کی دکانوں میں رکھی خواتین کے مشابہہ اور دیگر ڈ میز کے بھی سر قلم کرنے کا حکم دیا تھا، علاوہ ازیں خواتین کے محرم کے بغیر 45 میل سے زائد کے سفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved