وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ریاست مدینہ کے بنیادی اقداراورسیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر بات کی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضوراکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی کرسکتے ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینےکے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔