صحافیوں کے بارے میں نازیبا گفتگو، پی ایف یو جے کا (ن) لیگ سےمعافی مانگنے کا مطالبہ

6  جنوری‬‮  2022

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے ن لیگ سے صحافیوں کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ یہ لیک آڈیو پریشان کن ہے کیونکہ اس سے میڈیا اور آزاد صحافیوں کے خلاف سیاسی قیادت کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعت حکومت میں رہتے ہوئے میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف کام کرتی ہے اور حزب اختلاف میں آنے کے بعد میڈیا کی آزادی کی بات کرتی ہے۔

دوسری جانب  اس آڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے سینیئر صحافیوں کے خلاف استعمال ہونے والی توہین آمیز زبان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر آزادی صحافت پر مسلسل حملے کر رہی ہیں۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے نہ صرف سینیئر صحافیوں کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی بلکہ کئی ٹی وی چیلز کے لیے سرکاری اشتہار بھی بند کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے رکن رانا ثنا اللہ کی جانب سے بھی میڈیا پرسنز کے خلاف اسی قسم کی زبان استعمال کی جاچکی ہے۔یاد رہے کہ لیک ہونے والی آڈیو میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور پارٹی کے ایک رہنما پرویز رشید کو سینیئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے سنا جاسکتا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved