وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل درباریوں کا حال الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول ترین لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف جعلی پروپیگنڈے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جسکا فنڈنگ کا حساب کتاب موجود ہے۔شہباز گِل نے مزید کہا کہ نااہل لیگ کے پاس بینک اسٹیٹمنٹ موجود نہیں، انہوں نے سیاسی پارٹی کو اپنے لوٹے مال کو ٹھکانے لگانے کیلئے استعمال کیا، فنڈز کے نام پر کک بیکس کی رقوم آتی رہیں۔
ہم صحافتی تنظیموں سےمطالبہ کرتے ہیں کہ ن لیگ مریم صفدر اور پرویز رشید کی پریس کانفرنسوں کا بائی کاٹ کریں اور ان کے پریس کلب پر داخلے پر پابندی عائد کریں۔ یا پھر آپکا یہ والا ردعمل صرف مڈل کلاس کے لوگوں کے لئے ہے۔ ہم تو جھوٹی خبر پر سوال کریں تو آپ ساری پابندیاں لگا دیتے ہیں https://t.co/Fc6eEYjzV2
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 6, 2022
دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے بیاں میں کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کی تردید پڑھی اور نظر آیا کہ شریف فیملی نے کس طرح پورے نظام کو جکڑ رکھا ہے۔ پھسی پھسی عبارت اور معذرت خوانہ رویہ یہ صاف ظاہر کر رہا ہے کہ شریف خاندان کے سامنے آذادی صحافت کو ٹوکری کے نیچے رکھا جا رہا ہے۔ ہم سینئیر صحافیوں کو کتا نہیں کہنے دیں گے۔ آپکو بولنا پڑے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم صحافتی تنظیموں سےمطالبہ کرتے ہیں کہ ن لیگ مریم صفدر اور پرویز رشید کی پریس کانفرنسوں کا بائی کاٹ کریں اور ان کے پریس کلب پر داخلے پر پابندی عائد کریں۔ یا پھر آپکا یہ والا ردعمل صرف مڈل کلاس کے لوگوں کے لئے ہے۔ ہم تو جھوٹی خبر پر سوال کریں تو آپ ساری پابندیاں لگا دیتے ہیں۔