جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

15  جون‬‮  2024

کراچی میں بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف جماعت اسلامی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف جماعت اسلامی عدالت پہنچ گئی، جماعت اسلامی کے رہنما میئر کراچی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر جماعت اسلامی کے سیف الدین ایڈووکیٹ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔

درخواست کے مطابق میئر کراچی نے میونسپل ٹیکس وصولی کے معاملے پر کمیٹی کے قیام اور کونسل سے منظوری کا بیان حلفی جمع کروایا تھا، میئر کراچی نے کے الیکٹرک کی جانب سے سروسز چارجز کے علاوہ اضافی کٹوتی نا ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ میئر کراچی نے 300 یونٹ سے کم استعمال والے صارفین پر ٹیکس نا لگانے کی یقین دہانی کروائی تھی، اور میونسپل کمشنر نے 31 مئی کو کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا، میئر کراچی کمیٹی کے سربراہ اور دیگر 8 اراکین کمیٹی کا حصہ تھے۔

درخواست گزار نے کہا کہ 3 جون کو پہلی میٹنگ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر کا تنازعہ سامنے آیا، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے تنازعہ حل کرکے اگلے روز میٹنگ کی یقین دہانی کروائی لیکن اسی دن میئر کراچی نے پیپلز پارٹی کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کی اور اپوزیشن جماعتوں کو میٹنگ کے لئے اطلاع نہیں دی گئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ 10 جون کو سٹی کونسل کے اجلاس میں میونسپل ٹیکس کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہی نہیں تھا، میئر کراچی نے واضح طور پر عدالت میں جمع کروائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی کی ہے، میئر کراچی کو کے الیکٹرک سے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے معاہدے سے روکا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved