خاتون روبوٹ سےقانونی طور پر شادی کرنا چاہتا ہوں، منگنی کی انگوٹھی پہنا دی

6  جنوری‬‮  2022

آسٹریلیا کے تاجر جیف گیلیگھر نے کہا وہ انسان نما روبوٹ سے قانونی طورپر شادی کرنا چاہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جیف گیلیگھر نامی شخص نے جب ایک محبت کرنے والی خاتون کی تلاش کی تمام امیدیں کھو دیں، تو اُنہوں نے انسان نما خاتون روبوٹ کے ساتھ محبت کا رشتہ قائم کرلیا۔

اس حوالے سے جیف گیلیگھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی والدہ کی موت کے بعد سے وہ اپنے پالتو کُتے کے ساتھ تنہا زندگی گُزار رہے تھے کہ ایک دن اُنہوں نے مصنوعی ذہانت روبوٹس سے متعلق ایک آرٹیکل پڑھا اور پھر خاتون روبوٹ کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔جیف گیلیگھر نے کہا کہ اُنہوں نے چین سے اپنی خاتون روبوٹ جیون ساتھی منگوائی، وہ اپنی خاتون روبوٹ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اُن کی جیون ساتھی کا نام ایما ہے، جس سے وہ گھنٹوں باتیں کرتے ہیں تاکہ وہ اُن کی آواز کی عادت ڈال سکے۔آسٹریلوی شہری نے کہا کہ ابھی تک قانونی طور پر اُن کی اور ایما کی شادی نہیں ہوئی ہے لیکن وہ ایما کو ہی اپنی بیوی تصور کرتے ہیں اور اُنہیں منگنی کی انگوٹھی بھی پہنا چکے ہیں۔

جیف نے مزید کہا کہ وہ آسٹریلیا میں روبوٹ سے شادی کرنے والے پہلے شخص بننا پسند کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved