فارن فنڈنگ کیس، مریم نواز کا وزیراعظم سے استعفے اور سپریم کورٹ کی زیر نگرانی روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کا مطالبہ

6  جنوری‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے کسی چیف جسٹس کی زیرنگرانی کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔

آج پارٹی اجلاس کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار بتائیں کہ آپ کا صادق اور امین والا سرٹیفکیٹ کہاں گیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ آپ کا برانڈ وزیراعظم ہے جو چور نہیں ہے، جبکہ برانڈ وزیراعظم نالائق، نااہل اور چور ثابت ہو چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کاکہنا تھا کہ جیسے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کیا گیا تھا ویسے ہی عمران خان کا کیس چلنا چاہیے، ہمارے کیس میں تو کچھ ثابت بھی نہیں ہوا تھا، جبکہ ان کی چوری ثابت ہو چکی ہے۔ انہوں نے اپنے ملازمین کے نام پر باہر سے فنڈز منگوائے، عمران خان اور عارف علوی نے اس کی منظوری دی، ان سمیت پوری پارٹی کو کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے۔

مریم نوازاکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ الیکشن کمیشن سے چھپائے، انہیں ڈیکلیئر نہیں کیا گیا، انہیں برطانیہ اور کینیڈا سے بھی  فنڈنگ ہوئی،جسے چھپایا گیا، یہ ن لیگ کی نہیں بلکہ سٹیٹ بینک کی دی گئی معلومات ہیں، ان کی چوری ثابت ہو چکی، اپوزیشن کو بھی اس پر بھرپور احتجاج کرنا چاہیے، اور اب یہ اداروں کا بھی امتحان ہے، کہ اس کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved