انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 176.74 سے بڑھ کر 176.92 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/FWIlupg6nP pic.twitter.com/6BwqwX0W2N
— SBP (@StateBank_Pak) January 6, 2022
سال 2021 میں ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
انٹربینک کرنسی ایکسچنیج ریکارڈ کے مطابق سال 2020 کے آخری روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 159.83 روپے تھی جب کہ 31 دسمبر 2021 کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 176.51 روپے ہے۔مرکزی بینک کا ڈیٹا بتاتا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں ڈالر کی قدر میں 16.83 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔