نواز شریف عدالتی بھگوڑے ہیں، جھوٹ بول کر لندن میں عیاشیاں کر رہے ہیں، فرخ حبیب

6  جنوری‬‮  2022

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف پکنک پر نہیں ہیں جو مرضی سے آئیں وہ عدالتی بھگوڑے ہیں، جھوٹ بول کر لندن میں عیاشیاں کر رہا ہے۔

فرخ حبیب نے رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے پاس بہت سے ہیرے ہیں، کوئی ایفی ڈرین سمگل کرتا ہے تو کوئی منشیات سمگلنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے۔رانا ثناء اللہ بتائیں  3کروڑ روپے ن لیگ کو دینے والے بھون داس کون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں دو گروپس کھل کر سامنے آچکے، ایک دن شبہاز شریف اور دوسرے دن مریم گروپ میڈیا پر آکے اپنا رونا روتا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عوام نے 2018ء کے الیکشن میں ہمیں مینڈیٹ دیا ہے،اپنی مدت پوری کریں گے، ن لیگی آلہ کار اکبر ایس بابر کے فارن فنڈنگ کیس کو سکروٹنی کمیٹی نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پارٹی اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشنز ثابت ہوچکیں ہیں، ن لیگ کے پاس 62 کروڑ کا کوئی حساب نہیں ہے، ن لیگ کے 9 خفیہ بینک اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں، پی ٹی آئی وہ پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے پولٹیکل فنڈریزنگ کی رویت متعارف کرائی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف پکنک پر نہیں ہیں جو مرضی سے آئیں، عدالتی بھگوڑے ہیں، عدالت سے جھوٹ بول کر لندن میں نواز شریف عیاشیاں کر رہا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے اکاؤنٹس چھپائے، ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں 9 اکاؤنٹس چھپائے۔فرخ حبیب نے کہا کہ پیپپلز پارٹی نے 2015ء میں الیکشن کمیشن سے 15 اکاؤنٹس چھپائے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد اور بلوچستان سے بھی ن لیگ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات آنی ہیں، بے نظیر بھٹو نے بھی ن لیگ پر اسامہ بن لادن سے فنڈ لینے کا الزام لگایا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ اکبر ایس بابر ن لیگ کے ایزی لوڈ پر ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے خفیہ فنڈز کا بتائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved