سخت سردی کے باعث پنجاب کے سکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کی خبریں، کل سکول کھلیں گے یا نہیں، وزیر تعلیم کا اہم بیان

6  جنوری‬‮  2022

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سردی میں مسلسل اضافے کے باعث صوبے بھر کے سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔

نجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق وزیرتعلیم نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں جعلی ہیں، پنجاب میں نجی و سرکاری سکولوں کی تعطیلات 6 جنوری تک  تھیں، ان میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

بعد ازاں ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے سکول موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کل کھل جائیں گے، اور کل سے ہی قاعدہ تدریسی عمل کا آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے طلباء،اساتذہ اوردیگر سٹاف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

یاد رہے کہ پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری 2022ء تک تھیں، لیکن مسلسل بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی لہر میں اضافے کے  باعث چھٹیاں بڑھانے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جن کی تردید کر دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved