الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر رضامندی ظاہر کر دی

6  جنوری‬‮  2022

الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین  سے کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور صوبے بھر میں حلقہ بندیوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں شریک نمائندوں  کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021ء کے  اہم پہلوؤں پر بریفنگ دی ۔ اجلاس کو سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021ء میں چند ترامیم کی تجویز دی، جس پر الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات  الیکٹرانک ووٹنگ مشین  سے کرانے پر رضامندی ظاہر کردی۔

ای وی ایم کے استعمال پر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں کسی ٹیکنالوجی بشمول ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اگر وفاقی یا صوبائی حکومت ان مشینوں کو خود  بھی تیار کرے توالیکشن کمیشن ان  کا استعمال کرنے کو تیار ہے۔  الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے  2 لاکھ 5 ہزار مشین درکار ہوں گی، جن کی خریداری تمام قواعد وضوابط اور پیرا رولز کے مطابق کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ چند ویلیج  اورنیبر ہوڈ کونسلوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی پائلٹ ٹیسٹنگ بھی کی جا سکتی ہے،مقامی حکومتیں تحلیل ہونے کے بعد 120 دن کے اندر انتخابات کرانا ضروری ہے، اس لئے 120 دن کے اندر مشینوں کی خریداری ایک مشکل عمل ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved