خضدارمیں مسافر وین اور ٹریلر میں خوف ناک تصادم

7  جنوری‬‮  2022

خضدار میں مسافر وین اور ٹریلر میں  خوف ناک تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ کے قریب مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ مسافر وین کراچی سے خضدار آرہی تھی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved