نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ 9 لاکھ میں پڑی،کپل شرما

7  جنوری‬‮  2022

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے کہا ہے کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کو’نشے کی حالت میں کی گئی ٹوئٹ‘9 لاکھ روپےکی پڑی، جو میری پوری زندگی کی پڑھائی کےخرچ سے زیادہ ہے۔

کپل شرما نے نیٹ فلیکس پر اپنے آنے والے شو کے بارے میں انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں انہوں نے نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ کی کہانی سنائی۔بھارتی کامیڈین نے بتایا، کہ وہ اکثر نشے کی حالت میں ٹوئٹ کر دیتے ہیں، جس کے بارے میں خبریں بن جاتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے رات گئے ایک ٹوئٹ کی جس میں بھارتی وزیراعظم کو ٹیگ کر دیا۔انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں انہوں نے نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ کی کہانی سنائی۔

بھارتی کامیڈین نے بتایا، کہ وہ اکثر نشے کی حالت میں ٹوئٹ کر دیتے ہیں، جس کے بارے میں خبریں بن جاتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے رات گئے ایک ٹوئٹ کی جس میں بھارتی وزیراعظم کو ٹیگ کر دیا۔

یاد رہے 2016 میں کپل شرما نے ایک ٹوئٹ کی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال 15 کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیں، لیکن انہیں پھر بھی اپنا آفس بنوانے کے لیے ممبئی کے میونسپل آفس کو 50 ہزار رشوت دینی ہو گی، اس کے ساتھ ہی کپل نے ایک اور ٹوئٹ کی اور نرندر مودی سے پوچھا کہ کیا یہی ہیں آپ کے اچھے دن؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved