ویڈیو،کون سا بولر آپ کو کھیلنے میں مشکل لگا؟ ہاشم آملہ نے کس پاکستانی بولر کا نام لیا؟

7  جنوری‬‮  2022

جنوبی افریقا کے سابق بیٹر ہاشم آملہ سے سوال، آپ کو کھیلنے میں مشکل لگا؟

ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی منفرد تکنیک تھی اس کے باوجود آپ ایک کامیاب بیٹر رہے تاہم کون سا بولر آپ کو کھیلنے میں مشکل لگا؟جس پر ہاشم آملہ نے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد آصف ایک جادوگر بولر تھے جنہوں نے ہمیشہ مجھے مشکل میں ڈالی رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ان کے ہاتھ سے گیند نکلتی تو میں اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ آیا وہ ان سوئنگ ہو گی یا آؤٹ سوئنگ ہو گی۔ہاشم آملہ نے کہا کہ اگر پچ اور ہوا میں بولر کے لیے ذرا سی بھی مدد ہوتی تھی تو آصف کو کھیلنا ناممکن ہو جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ آصف کو بولنگ کرتے دیکھنا بہت خوبصورت لگتا تھا تاہم کھیلنا بہت مشکل۔

ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ اپنے لمبے قد کی وجہ سے محمد آصف گیند کو اچھی لینتھ سے اٹھانے کی صلاحیت رکھتے تھے، ان کی بولنگ کو دیکھ کر بہت مزہ آتا تھا اور ان کا سامنا کرنا بہت اچھا نہیں لگتا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved