بھائیوں کا پیرکی تدفین پرتنازع، انتقال کے7 ماہ بعد پیر کی میت کو مزار سے نکال لیا

7  جنوری‬‮  2022

فیصل آباد میں میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، انتقال کے7 ماہ بعد پیر کی میت کو مزار سے نکال لیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق علاقہ گڑھ فتح شاہ میں گزشتہ رات مسلح افراد پیر بہادرعلی شاہ کی قبرکھودکرمیت کونکال کرساتھ لےگئے، پیربہادرشاہ کا 7 ماہ قبل انتقال ہوگیاتھا جن کی تدفین گڑھ فتح شاہ میں کرکے ان کے چھوٹے بیٹے نے مزاربھی تعمیرکیاتھا۔

پولیس نے بتایا کہ مرحوم کے دو بڑے بیٹے اوکاڑہ میں تدفین کرنا چاہتے تھے اور بھائیوں کا اس معاملے پر تنازع تھا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات دونوں بڑے بھائی دیگر مسلح افراد کے ہمراہ آئے اور والد کی میت نکال کر ساتھ لے گئے، ملزمان نے مبینہ طور پر مزار کے ایک مجاور کو بھی اغوا کیا ہے۔

پولیس نے مرحوم کے چھوٹے بیٹے کی مدعیت میں اس کے دونوں سوتیلے بھائیوں سمیت 11 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved