ٹیکس نہ دینے والوں کواب ہم نوٹس نہیں دیں گے بلکہ انہیں بتائیں گے کہ ان کی آمدنی کتنی ہے، شوکت ترین

7  جنوری‬‮  2022

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندگان تک پہنچ چکے ہیں، ٹیکس نہ دینے والوں اب ہم نوٹس نہیں دیں گے بلکہ انہیں  بتائیں گے کہ ان کی آمدنی کتنی ہے۔

قومی سیلز ٹیکس ریٹرن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک کو ٹھیک کرنے آئے ہیں، ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملک میں ترقی ہوسکتی ہے، جرمنی میں جوشخص ٹیکس نہیں دیتا وہ ووٹ نہیں کاسٹ کرسکتا، ٹیکسوں کا نظام خود کار ہونے سے محصولات بڑھیں گے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ  گڈز پر سیلز ٹیکس فیڈرل ڈومین میں آتا ہے، 22 کروڑ کے ملک میں صرف 30 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، ٹیکسوں کا نظام آسان بنایا جا رہا ہے،  وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ٹیکس دیں، تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے، اب سب کو ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس بھی دینا پڑے گا، ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ٹیکس نا دہندگان تک پہنچیں گے، ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ٹیکس نادہندگان ہمارے پہنچنے سے پہلے ٹیکس ادا کر دیں، ٹیکس نہ دینےوالوں کے خلاف بغیرنوٹس کارروائی کریں گے، اگر میں یہاں رہا تو ٹیکس ریفارمز کروں گا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ گڈز پر سیلز ٹیکس وفاق کا دائرہ اختیار ہے، چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی زندگی کو آسان بنادیا ہے، ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملک میں پائیدار ترقی ہوسکتی ہے، ٹیکس کا نظام خود کار بنانے کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکسوں کو سادہ کرنے سے زیادہ ٹیکس ملتا ہے، جب کوئی ٹیکس ادا نہیں کرے گا تو ترقی کیسے کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved