زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ریٹ 281 روپے سے تجاوز کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا اور ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 14پیسے کے اضافے سے 278روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17پیسے کے اضافے سے 281روپے 03پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔