پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کا انٹرا پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر

16  ستمبر‬‮  2024

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس مقرر کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا تھا کہ ‏پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہو گی۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے مخصوص نشستوں کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کی تردید کی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر سرا سر غلط ہے کیونکہ انٹراپارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی کا انٹرا پارٹی کیس بھی سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے بعد جمعیت علماء اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

کیس سے متعلق جے یو آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق جواب جمع کروائے گی۔

قبل ازیں قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس بھی 18 ستمبر کو ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved