ٹربیونل تبدیلی کیس: جسٹس طارق محمود کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار

19  ستمبر‬‮  2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل سے تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ 

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو معاملہ واپس بھیجتے ہوئے دوبارہ فیصلے کی ہدایت کردی جب کہ عدالت نے ریٹائرڈ جج شکور پراچہ کو الیکشن ٹربیونل کا جج مقرر کرنے کا آرڈر بھی کالعدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے حلقوں کے لیے قائم الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے خلاف پی ٹی آئی کے شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved