صنم جاوید کے والد گرفتار، بازیابی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

20  ستمبر‬‮  2024

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست صنم جاوید کی والدہ روبینہ جاوید نے بیرسٹر خدیجہ کی وساطت سے دائر کی۔

درخواست میں انسپکٹر جنرل پنجاب (آئی جی)، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کل رات 20 کے قریب پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے گھر چھاپہ مارا، پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے بارے میں دریافت کیا اور صنم جاوید کے والد کو حراست میں لے لیا۔

درخواستگزار نے بتایا کہ والد کوحراست میں لے کر صنم جاوید کو 21 ستمبر کے جلسے کے پیش نظر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس گزشتہ کئی دنوں سے صنم جاوید کے گھر ریڈ کر رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے جلسے سے قبل صنم جاوید کے والد کو ان کے گھر سے گرفتارکر لیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved