انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قیمت کل کی سطح پر برقرار

20  ستمبر‬‮  2024

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت کل کی سطح پر برقرار ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں امریکی ٖڈالر7 پیسے سستا ہونے کے بعد277.91 روپے سے کم ہوکر 277.84 روپے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.70 روپے پر برقرار رہا۔

دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 4 پیسے کمی سے 311.87 روپے پر پہنچ گیا، برطانوی پاؤنڈ 7 پیسے مہنگا ہوکر 371.80 روپے، یو اے ای درہم 10 پیسے کمی سے 76.20 روپے، سعودی ریال 3 پیسے کمی کے بعد 74.46 روپے  کا ہوگیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved