ایران میں قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتکار کی طلبی، سخت احتجاج پر معافی مانگ لی

21  ستمبر‬‮  2024

پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی ترانے کی توہین کی گئی جس پر ایران کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

ایران نے قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتخانے کے قائم مقام سربراہ کو وزارت خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ افغان مندوب کا رویہ سفارتی رواج کے خلاف تھا، ممالک کے قومی ترانے کا احترام کرنا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ رویہ ہے۔

ایران کے احتجاج پر افغان مندوب نے معافی مانگی لیکن کہا وہ موسیقی پر پابندی کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، ایرانی مندوب کا کہنا تھا ہم ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بھی افغان سفارتکار قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے تاہم پاکستان میں پیش آئے واقعے پر افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی معافی نہیں مانگی گئی البتہ یہ کہا گیا کہ امارت اسلامی افغانستان کی گانے بجانے کی پالیسی کی وجہ سے افغان سفیر کھڑے نہیں ہوئے تھے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے قومی ترانے کی بے حرمتی کے معاملے پر ایرانی سفارتخانے کی وضاحت مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ترانے کا احترام بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ روایت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved