وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کا قافلہ لاہور پہنچ گیا

21  ستمبر‬‮  2024

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کا قافلہ جلسے میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالات دیکھ رہے ہیں، حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پولیس آئی ہے، اسٹیج پر قبضہ کیا ہوا ہے، واپس جانے یا رات لاہور میں قیام کا فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے۔

شوکت یوسفزئی علی امین گنڈا پور کے ہمراہ قافلے میں موجود ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے مقررہ وقت ختم ہونے پر تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کی بجلی منقطع کردی ہے اور پولیس پنڈال خالی کرانے کیلئے اندر داخل ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved