الیکشن کمیشن اپنی آزاد حیثیت سے سمجھوتہ کر چکا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

23  ستمبر‬‮  2024

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 28 ستمبر بروز ہفتہ کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے جس کے این او سی کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔

کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا، آج کے فیصلے میں جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس امیدوار کو پارٹی نامزد کرے گی، وہ ہمیشہ پارٹی کا امیدوار ہی مانا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی آزاد حیثیت سے سمجھوتہ کر چکا ہے اور اس نے 41 میں سے 40 امیدواروں کے حلف نامے وصول کر لیے ہیں، مگر نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں، اس میں عوام کے ووٹ کا ذکر کیا گیا ہے، اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کسی بھی غیر قانونی ترمیم کی مخالفت کا عزم ظاہر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 28 ستمبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر جلسہ کیا جائے گا، جس کے لیے این او سی کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved