ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے ایک سال قبل جمہوریت کے گلے میں خنجر گھونپا، بائیڈن

7  جنوری‬‮  2022

کیپٹل ہل پر حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے اور اس واقعے کو ہوا دینے والے ٹرمپ کے حامیوں نے امریکہ اور اس کی جمہوریت کے گلے میں خنجر گھونپا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل امریکی صدارتی انتخابات ہارنے والے صدر نے اقتدار کی پرامن منتقلی روکنے کی کوشش کی۔ مشتعل ہجوم نے کیپٹل ہل پر حملہ کیا، گھنٹوں اس پر قبضہ کئے رکھا لیکن ٹرمپ خاموش رہے اور کوئی ایکشن نہ لیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے حامی مظاہرین آئین کو توڑنا چاہتے تھے، ٹرمپ نے جھوٹ کا جال بنا، ان کی انا جمہوریت اور آئین سے زیادہ اہمیت رکھتی تھی، وہ انتخابی نتائج اور امریکی عوام کی مرضی قبول کرنے سے انکار کرنے والے پہلے امریکی صدر تھے، لیکن وہ سب ناکام ہوئے۔ جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں اس دن کو ایسے منانا ہو گا کہ آئندہ کوئی اس عمارت پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرے، میں آئندہ کسی کو جمہوریت پر حملے کی اجازت نہیں دوں گا۔

کیپٹل ہل پر حملے میں مرنے والوں کی یاد میں ایوان نمائندگان میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت کے آخری ایام میں ان کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا، جس کی انہوں نے حمایت کی تھی

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved