ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل

7  جنوری‬‮  2022

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 96 سالہ مہاتیر محمد کو کوالالمپور کے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، اور آج اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں انتہائی نگہداشت میں ان کا علاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ مہاتیر محمد کا کافی عرصے سے دل کے امراض کا علاج کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ان کی بائی پاس سرجری بھی ہو چکی ہے، گذشتہ برس 16 دسمبر کو بھی انہیں حالت بگڑنے پر ملائیشیا کے قومی ادارہ برائے امراض دل میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں امراض دل کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے چیک اپ اور علاج کے بعد انہیں ہفتے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ 22 سال ملائیشیاء کے وزیراعظم رہنے کے بعد 92 سال کی عمر میں مہاتیر محمد کو ملائیشیاء کی عوام نے انہیں 2018ء میں دوبارہ منتخب کیا تھا۔ اس وقت 96 سالہ مہاتیر محمد کو دنیا کے سب سے پرانے سربراہ ریاست کی حیثیت بھی حاصل ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved