پی ٹی آئی کے سینیٹرز غائب ہیں تو انہیں پتا ہو گا، یوسف رضا گیلانی

18  اکتوبر‬‮  2024

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز اگر غائب ہیں تو انہیں پتا ہو گا، اگر وہ سینیٹرز اغوا نہیں ہوئے ہوں گے تو کل ادھر ہی ہوں گے، ہمیں سینیٹرز کو اغوا کرنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے، ہم تو چاہتے ہی نہیں ہے کہ کچھ اس قسم کا ہو۔

یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسنگ سینیٹرز کے حوالے سے آج بھی فلور پر بات ہوئی ہے، میں نے نسیمہ احسان کو خوداپنے پاس بلایا ہے، ان کامسئلہ حل ہو جائے گا، چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ جو فلور کراسنگ کرے گا وہ نا اہل ہو جائے گا۔

صحافی کے سوال کہ لیکن منحرف رکن کا ووٹ تو کاؤنٹ ہو گا، کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ تو فلور کراسنگ کر کے خود بندہ مر جائے؟ چیئرمین سینیٹ ایک نیوٹرل عہدہ ہوتا ہے، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved