لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس پر فیصلے سے روک دیا

19  اکتوبر‬‮  2024

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی ائی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی، اسٹنٹ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 30اپریل 2024 کے نوٹس پر حتمی فیصلہ نہ کرے۔

بعد ازاں، لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved