بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو اپنی رکنیت سے مستعفی

22  اکتوبر‬‮  2024

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں 26ویں ترمیم پر ووٹنگ میں پارٹی پالیسی کے برخلاف ووٹ دینے پر سینیٹر قاسم رونجھو نے اپنی سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

قاسم رونجھو نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری سینیٹ کو جمع کرادیا۔

یاد رہے کہ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو 26ویں آئینی ترمیم پر سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ پر بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے آئینی ترمیم کے حق فلور کراس کیا تھا۔

سردار اختر مینگل نے دونوں منحرف سینیٹرز سے استعفی طلب کیا تھا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سردار اختر مینگل نے لکھا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو کو فوری استعفیٰ دینے کا حکم دیتی ہے، اگر کل تک استعفیٰ نہیں دیا تو دونوں سینیٹرز کو پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved