پی ٹی آئی کور کمیٹی کا عمران خان کی رہائی کیلئے جامع حکمت عملی پر غور

23  اکتوبر‬‮  2024

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا ہے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کے خاتمے اور علیمہ خان، عظمیٰ خان، اعظم سواتی اور انتظار پنجوتھا کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اس ضمن میں احتجاج اور ملک گیر تحریک کی تیاریوں کے لیے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی ہارس ٹریڈنگ جیسے ہتھکنڈوں سے منظوری کی مذمت کرتے ہیں۔

کور کمیٹی نے شوکاز نوٹسز کے اجراء کے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترمیم چیلنج کرنے کے قانونی امکانات کے جائزے اور لائحہ عمل کی تیاری لیگل کمیٹی کے سپرد کر دی گئی، چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار بنیادوں پر جمعے کو منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ سیاسی کمیٹی ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور بدھ کو اجلاس منعقد کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved