وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر انکوائری کا حکم دے دیا

8  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری  کی تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مری واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری میں سیاحوں کی اموات پرافسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا، اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسےواقعات کی روک تھام کے لیے سخت قواعدوضوابط قائم کیےجائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق مری میں پیش آنے والے سانحے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور ریسکیو اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نے مری واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بنانے کا حکم دیا ہے جو 72 گھنٹوں میں اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں، ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کمشنر مری کے مطابق انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے مری ایکسپریس وے اب کلیئر کر دی گئی ہے، صورتحال میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved