حادثہ کسی دورمیں ہو،ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، حسان خاور

8  جنوری‬‮  2022

پنجاب حکومت کے ترجمان حسن خاور نے بتایا کہ مری میں شدید برفانی طوفان اور کئی فٹ برف جمع ہونے سے صورتحال خراب ہوئی اور گاڑیاں پھنس گئیں تاہم ریسکیو آپریشن کو تیز کردیا گیا ہے۔

اہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان حسن خاور نے بتایا کہ مری میں خراب موسم اورراستے بند ہونے کی وجہ سے اموات زیادہ ہوئی ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکا کہنا ہے کہ حادثہ کسی بھی دورحکومت  میں ہو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔برفباری کی پیشگی اطلاع تھی۔ برفباری اورطوفان سیاحوں کی اموات کا سبب بنے۔

انھوں نے کہا کہ ٹریفک کو ایک حد تک جانے کے بعد روک دیا گیا تھا،یہ بھی مانیٹر کیا جارہا تھا کہ کتنی گاڑیاں مری جارہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ مری ميں تمام ممکنہ وسائل فراہم کيے جارہے ہيں اور سانحے کی انکوائری کی جائے گی، تمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہر زاویے سے اس معاملے کی تحقيقات کی جائیں گی اور واقعے کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔

حسان خاور نے یہ بھی بتایا کہ مری میں ایک جگہ سے ٹریفک نہیں جاتی اور کئی راستے بھی ہیں۔ صرف اسلام آباد سے جانے والی ٹریفک کو روکا گیا اور خیبرپختونخوا کو بھی گاڑیاں روکنے کے لیے کہا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved