مخصوص نشستیں: خیبر پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کافیصلہ

8  ‬‮نومبر‬‮  2024

خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کے خلاف دائر کیا جائے گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات کے لیے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ رٹ پٹیشن کی منظوری گزشتہ روز وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی ہے۔ کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کے لیے ایڈووکیٹ جنرل کو اجازت دیدی ہے۔ سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن پہلے تاخیری حربے استعمال کررہا تھا، اب کھلم کھلا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہینِ عدالت اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved